ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجوت سنگھ سدھو باضابطہ طور پر بی جے پی سے کنارکش

نوجوت سنگھ سدھو باضابطہ طور پر بی جے پی سے کنارکش

Thu, 15 Sep 2016 00:01:24    S.O. News Service

نئی دہلی/چندی گڑھ، 14/ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)عوامی طور پر بی جے پی سے ناطہ توڑنے کے تقریبا ایک ماہ بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آج پارٹی سے سیاسی طور پر استعفی بھی دے دیا جبکہ ان کی بیوی اور بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ جب سدھو پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹی  بنائیں گے تو وہ اس میں شامل ہوں گی۔

سدھو نے 18/جولائی کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دیا تھا اور غیر سیاسی پلیٹ فارم آواز پنجاب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بی جے پی سربراہ امت شاہ کو اپنا استعفی بھیج کر اپنا یہ ارادہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی اس نئے سیاسی تنظیم کے تحت پنجاب اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔سدھو نے اپنے خط میں کہاتھا کہ میں بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں، بی جے پی کے ساتھ طویل سفر، تکلیف دہ فیصلہ، میرا خاندان، بچے اور پارٹی نہ صرف پنجاب سب سے پہلے ہیں۔پنجابیت اور ہر پنجابی کی جیت ہونی چاہیے۔بی جے پی میں پنجاب امور کے انچارج پربھات جھا نے دہلی میں بتایاکہ نوجوت سدھو نے ابتدائی رکنیت سے اپنا استعفی امت شاہ کو بھیج دیا ہے۔پارٹی نے اسے قبول کر لیا ہے۔سدھو کی بیوی نوجوت کور سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کے شوہر سیاسی پارٹی بناتے ہیں تو کیا وہ اس میں شامل ہوں گی، اس پر ان کا جواب تھاکہ یقینی طور پر میں اس کا حصہ رہوں گی۔کور امرتسر(مغرب)سے رکن اسمبلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سدھو کو پہلے سیاسی پارٹی شروع کرنی ہوگی، یہ آواز پنجاب صرف ایک پلیٹ فارم ہے جس میں صرف تبادلہ خیال ہوتا ہے۔اس پلیٹ فارم میں دانشور ہیں جو اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ پنجاب کو کس طرح بچایا جائے۔
 


Share: